Waqai Dunya Badal Gayi Hai
واقعی دنیا بدل گئی ہے
دنیا واقعی بدل گئی ہے۔ یہ بات ہمیں روزانہ کسی نہ کسی شکل میں سننے کو ملتی ہے۔ کبھی پریس کانفرنسوں میں کبھی اسمبلی کے فلور پر اور کبھی اُن تقریبات میں جہاں عام آدمی کی رسائی ویسی ہی ہوتی ہے جیسے چاند پر پلاٹ خریدنے والے کی اپنے پلاٹ تک چند روز قبل ایک بااختیار مگر عقل سے خالی نے بڑے اعتماد سے فرمایا کہ جیل میں بیٹھے شخص کو معلوم ہی نہیں کہ باہر دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے۔
میں نے سوچا شاید واقعی دنیا بدل گئی ہوگی اس لیے گھر سے نکلا اور تبدیلی تلاش کرنے لگا کیا واقعی دنیا بدل گئی ہے۔ پہلی تبدیلی پٹرول پمپ پر نظر آئی جہاں قیمتوں کے ہندسے عام آدمی کی پہنچ سے کہیں اوپر جا چکے تھے، دوسری تبدیلی سبزی منڈی میں دیکھی جہاں آلو، پیاز اور ٹماٹر اب سبزیاں کم اور سرمایہ کاری زیادہ محسوس ہوتے ہیں ریٹ ایسے کہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں، تیسری تبدیلی بجلی کے بل میں دیکھی جو ہر مہینے یہ احساس دلاتا ہے کہ اس ملک میں زندہ رہنے کے لیے جیب سے زیادہ دل کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ حکومت ہمیں........
