menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistanio, Aankhen Kab Kholo Ge

19 0
28.03.2026

پاکستانیو، آنکھیں کب کھولو گے؟

پاکستان کی سیاست میں جذبات کی شدت ہمیشہ عقل پر غالب رہی ہے۔ ہم شخصیات کے اسیر بن جاتے ہیں، نظریات کو نعروں میں بدل دیتے ہیں اور پھر انہی نعروں کے پیچھے چلتے چلتے حقیقت سے آنکھیں چرا لیتے ہیں۔ آج ایک بار پھر ایسا ہی لمحہ ہمارے سامنے کھڑا ہے، سوچنے کا، سمجھنے کا اور فیصلہ کرنے کا۔

حالیہ دنوں میں قاسم خان کی سرگرمیاں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ وہ بین الاقوامی فورمز پر جا کر پاکستان کے حالات، خصوصاً اپنے والد عمران خان کی قید کے حوالے سے آواز اٹھا رہے ہیں۔ بظاہر یہ ایک بیٹے کا اپنے باپ کے لیے درد اور جدوجہد لگتی ہے، لیکن جب اس جدوجہد کا زاویہ پاکستان کے مفادات سے ٹکراتا ہوا دکھائی دے تو سوال اٹھانا لازم ہو جاتا ہے۔

یہ بات سامنے آئی ہے کہ قاسم خان نے یورپی یونین کے سامنے پاکستان کے انسانی حقوق کے معاملات کو بنیاد بنا کر اس کے GSP اسٹیٹس پر نظرثانی کی بات کی۔ اب یہاں سوال یہ ہے کہ GSP اسٹیٹس کیا ہے؟ یہ وہ رعایت ہے جس کے تحت پاکستان اپنی مصنوعات یورپی منڈیوں میں کم یا بغیر ٹیکس کے برآمد کرتا ہے۔ اس کا مطلب سیدھا سادہ ہے: پاکستان کی معیشت کو سہارا، صنعت کو فروغ اور لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار۔

اب ذرا رک کر سوچئے۔ اگر یہ اسٹیٹس معطل ہو جائے تو کیا ہوگا؟ پاکستانی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی، آرڈرز کم ہو جائیں گے، فیکٹریاں بند ہوں گی، مزدور بے روزگار ہوں گے اور معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو جائے گی۔ یعنی نقصان کس کا ہوگا؟ حکومت کا؟ یا عام پاکستانی کا؟ یہ وہ بنیادی سوال ہے جس کا جواب ہر باشعور پاکستانی کو........

© Daily Urdu (Blogs)