menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ki Safarti Fateh: America Iran 14 Nukati Aman Muahida

13 0
yesterday

پاکستان کی سفارتی فتح: امریکہ-ایران چودہ نکاتی امن معاہدہ

بین الاقوامی سیاست میں بعض لمحات ایسے آتے ہیں جو صرف دو ممالک کے درمیان تعلقات کو نہیں بدلتے بلکہ پوری دنیا کی توجہ ایک نئے کردار اور نئی قیادت کی طرف مبذول کرا دیتے ہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل کشیدگی، جنگی ماحول اور خطے میں بڑھتی ہوئی بے یقینی کے بعد سامنے آنے والی مفاہمتی یادداشت اور مجوزہ امن معاہدہ ایسا ہی ایک تاریخی موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت نے نہ صرف مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی امید پیدا کی ہے بلکہ پاکستان کو بھی عالمی سفارت کاری کے افق پر ایک مؤثر، ذمہ دار اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر اجاگر کیا ہے۔

دنیا بھر کے سیاسی قائدین، عالمی اداروں اور سفارتی حلقوں کی جانب سے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے لے کر یورپی ممالک، چین، ترکی، قطر، سعودی عرب، آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ریاستوں کے رہنماؤں نے امن کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے پاکستان کے کردار کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ یہ امر کسی بھی پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ایک ایسا ملک جو ماضی میں دہشت گردی اور معاشی مشکلات کے حوالے سے خبروں کی زینت بنتا تھا، آج عالمی امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرنے پر داد و تحسین حاصل کر رہا ہے۔

اگر 19 جون کو جنیوا میں امریکہ اور ایران کےدرمیان مجوزہ معاہدے پر باضابطہ دستخط ہو جاتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس کامیابی کا سہرا پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے سر جاتا ہے،........

© Daily Urdu (Blogs)