menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ye Dilon Ke Soday Hain

10 0
yesterday

امریکہ میں میرا پہلا پڑاؤ ورجینیا میں تھا لیکن پہلی پیشہ ورانہ گھر گھرستی فلوریڈا میں بنی البتہ میری فیلو شپ شہرۂ آفاق ییل یونیورسٹی میں تھی جو نیو ہیون، کنیٹیکٹ میں تھی۔ کنیٹیکٹ مشہور و معروف امریکی مصنف، طنز نگار اور مزاح نگار مارک ٹوئین کا گھر تھا۔

میں ابھی نیوہیون میں پہنچا ہی تھا اور تنہائی بہت محسوس ہوتی تھی۔ ییل میں آنا اعزاز کی بات سہی لیکن میں اپنے آپ کو مشکل سے بس سنبھال ہی رہا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہماری لینڈ لیڈی ڈائنا، کینسر یا کسی اور جان لیوا بیماری کی مریضہ تھیں۔ اُن کے بال شاید نہیں تھے کیونکہ وہ وگ لگاتی تھیں۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اگر وہ علاج کروا بھی چُکی تھیں تو علاج کے بعد بہتر تو ضرور محسوس کر رہی تھیں لیکن وہ کبھی بھی ہم سے باہر روشنی میں نہیں ملتی تھیں۔ گھر میں ایک چھوٹا سا لیونگ ایریا تھا جہاں وہ کبھی کبھار آ کر بیٹھ جاتی تھیں لیکن اندھیرے میں بیٹھتی تھیں اور روشنی جلانے کی اجازت نہیں دیتی تھیں۔ عمومی طور پر نیک دل اور مدد گار خاتون تھیں اور جہاں بھی اچھائی کر سکتی تھیں کر ڈالتی تھیں۔ شاید اُن کی بیماری کی وجہ ہو کہ گھر کی حالت بہت خراب تھی۔ پہلے ہی دن میں نے گھر کی حالت دیکھی تو اس کو صحیح کرنے کی ٹھانی۔ ضرورت کے کچھ برتن تو تھے لیکن گرد و غبار میں اٹے ہوئے تھے۔ چند ایک گھنٹے لگا کر برتن مانجھے اور کچھ صفائی ستھرائی دیکھی۔ باورچی خانے کو استعمال کے مکمل قابل بنایا۔ غالباََ اگلا ہی دن جمعرات یا جمعہ تھا۔ اپنا سامان کچھ قرینے سے رکھا اور ڈیپارٹمنٹ جا پہنچا اور پہلا گرینڈ راؤنڈ اٹینڈ کیا۔

شروع کے دنوں میں امریکہ میں واحد چیز جو اداسی کو کچھ کم کرتی تھی وہ انٹرنیٹ پر موجود اردو کے اخبارات تھے۔ ھفتہ کو لائبریری جانا ہوا۔ ییل کی لائبریری بلاشبہ دیکھنے ہی کے لائق تھی۔ سینکڑوں سال پُرانی کتابیں صاف ستھری حالت میں قرینے اور سلیقے سے لگی ہوئی تھیں۔ مجھے یہ علم ہوا کہ میرے ایک عزیز دوست اور ہم جماعت کنیٹیکٹ میں رہتے تھے جو مجھے ملنے آ گئے اور اپنے ساتھ کسی کے گھر کھانے پر بھی لے کر گئے۔ بعد میں بھی گاہے گاہے ملاقاتیں رہیں۔ ابھی مالی مشکلات تو تھیں لیکن کہیں کچھ امید بھی بنتی تھی لیکن ییل یونیورسٹی کے ایک اور اسسٹنٹ........

© Daily Urdu (Blogs)