menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Mein Barhte Hue Khandani Masail Aur Unka Mumkina Hal (3)

30 0
08.07.2026

پاکستان میں بڑھتے ہوئے خاندانی مسائل اور اُن کا ممکنہ حل (3)

لوئیس پاسچر سے کون واقف نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے دسیوں لاکھوں کی تعداد میں انسانی جانیں بچائیں۔ علم خردبینی کے بانی اور ایک ذہین انسان کی شہرت رکھنے والے لوئیس پاسچر کا کہنا تھا کہ "موقع ایک ایسے ذہن کی مدد کرتا ہے جو فائدہ اٹھانے کو تیار ہو"۔

بہو سے زیادتی اور خاندان بھر کی ناخوشی اور اس سے وابستہ سماجی مسائل اپنی جگہ پر لیکن ایک نئے اور مقابلتا" نفیس خاندان کا ان مسائل سے نمٹنے میں ناکامی بہت سے خاندانوں کی زندگی میں زہر گھول دیتی ہے۔ آئیے انسانوں کی طبیعتیں پڑھیں۔ انسانوں کو عمومی طور پر پانچ طرح کے لوگوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے Accommodating، Compromising، Competing، Avoiding and Collaborating یعنی مطابقت رکھنے والے، سمجھوتہ کرنے والے، مقابلہ کرنے والے، گریز کرنے والے اور باہمی تعاون کرنے والے۔

اس میں اُن کی شخصیت بھی آتی ہے اور ان کی پرورش بھی اور وقت کے مطابق لوگ تبدیلی لے کر آتے ہیں لیکن اُن کی زندگی میں خمیر وہی رہتا ہے۔

ایک ایسی نوجوان لڑکی جس نے یتیمی اور غربت کاٹی ہو، وہ مقابلتا" سمجھوتا کرنے والی ہو سکتی ہے اور اسی طرح ایک سمجھدار اور دانش مند خاندان کی بچی تعاون کرنے والی ہو سکتی ہے لیکن یہ کوئی لکھا پڑھا قانون نہیں ہے۔ بہت لمبی رسم آشنائی (کورٹ شپ) مکمل طور پر ناکام ہو سکتی ہے کیونکہ محبوب اور محبوبہ، سمجھوتا اور باہمی تعاون کرنے والے دکھائی دیتے ہیں لیکن خوشگوار ازدواجی زندگی جو........

© Daily Urdu (Blogs)