menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aap Kon Hain, Aap Jante Hain?

30 0
15.10.2026

آپ کون ہیں، آپ جانتے ہیں؟

گئے دنوں میں ہر امریکن امتحان کیلئے الگ سے بینک ڈرافٹ بنتا تھا اور کم و بیش پورا ہی دن لگ جاتا تھا۔ زیادہ تر نیشنل بینک کی مین برانچ میں جانا ہوتا جہاں امبر کے چچا وائس پریزیڈنٹ تھے اور اُن سے سلام دعا بھی ہو جاتی تھی۔ ایک دن میں وہاں ہی تھا جب پنجاب کے ایک سابق وزیر اعلیٰ کے بارے میں کچھ خبر آئی۔ ساتھ ہی کسی نے کہا کہ پنجاب میں ایمرجنسی لگ گئی ہے۔ ایک ہی سانس میں دونوں خبریں انکل تک پہنچا دیں۔ انکل ایک بردبار انسان تھے۔ کہنے لگے کہ پہلی خبر تو درست ہے لیکن ایمرجنسی ان باتوں پر نہیں لگتی۔ جب پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ پہلی خبر تو درست تھی لیکن دوسری خبر درست نہیں تھی۔ نوجوانی کے دن تھے لہذا اپنی جلد بازی میں سُنی سُنائی بات آگے کہنے پر بہت شرمندگی ہوئی البتہ شاید وہ دن دانش مندی کی طرف کے پہلے چند ایک قدموں میں سے ایک قدم تھا۔ سُنیں، سوچیں، تجزیہ کیجئیے اور پھر کچھ نوک زبان پر آئے کیونکہ آپ کی زبان آپ کی شخصیت ہے۔

جس وقت میں کرئیٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نبراسکا کے پروگرام کیلئے انٹرویو کر رہا تھا تو انٹرویو تو بہت اچھا ہوا۔ انٹرویو میں پُورا دن لگ گیا البتہ میری واپسی کی فلائٹ اگلے دن کی تھی اور میرے رہنے کے لئیے یونیورسٹی نے ہوٹل ہالیڈے ان میں دو راتوں کی بکنگ کروائی ہوئی تھی۔ انٹرویو دے کر کچھ آرام کیا اور اگلے دن صبح سویرے میں واپس نیویارک پرواز کر گیا۔ ایک آدھ دن بعد جب میں ییل یونیورسٹی میں واپس اپنے دفتر میں آیا تو میری پیغام ریکارڈ کرنے والی مشین پر........

© Daily Urdu (Blogs)