menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Arzang e Faqir

13 0
latest

ارژنگ فقیر سلسلہ فقیر کی پانچویں کتاب ہے۔ سلسلہ فقیر دراصل سید سرفراز اے شاہ صاحب کی محافل میں شاہ صاحب کی گفتگو ہے۔ چونکہ یہ کتابیں گفتگو پر مبنی ہے اس لیے موضوعات میں تنوع پایا جاتا ہے۔

اس کتاب میں کل اکتالیس نشستوں میں ہونے والی گفتگو ہے۔ شاہ صاحب کی سب سے خوبصورت بات تصوف اور روحانیت سے متعلقہ باتوں کو بہت سادہ اور آسان انداز میں پیش کرتے ہیں جس سے میرے جیسا ایک عام آدمی بھی ان سے اگاہی حاصل کر لیتا ہے۔

ان نشستوں میں علمی نکات کے ساتھ اصلاحی باتیں بھی ملتی ہیں۔ ہر نشست میں کی جانے والی گفتگو میں سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ گفتگو میں سے چند باتیں سامنے لاتا ہوں۔

ایک گفتگو میں شاہ صاحب روحانی ترقی حاصل کرنے کے بارے میں کہتے ہیں"اگر ہم روحانی طور پر ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ جو چیزیں بھی دیکھی ان پر غور و فکر کریں روزانہ کسی چیز پر غور ضرور کریں۔ جب ہم اس کی گہرائی میں جائیں گے تو حیرت ہوگی کہ اس کے اندر رب کی قدرت کے کیا کیا کرشمے چھپے ہیں۔ چیزوں کی حقیقت کا ادراک ہمیں روحانیت کی طرف لے جائے گا"۔

قرآن کریم بھی ہمیں مسلسل غور وفکر کرنے کی تلقین کرتا ہے اور یہ غور و فکر ہمیں روحانی ترقی کی طرف لے کر جاتا ہے جس کا نتیجہ رب العالمین کی معرفت میں ترقی کی جانب نکلتا ہے۔

روحانیت کے بارے میں ایک اور جگہ کچھ یوں بات کی ہے "روحانیت سیکھنے کا عمل مسلسل ہے اس میں ہم کسی سٹیج پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں سیکھ گیا۔ اس میں ایک دستور نرالا ہے کہ جس انسان نے کوئی بھی کام خواہ عبادت یا خدمت خلق اس طرح کیا کہ اسے یہ انتظار رہا کہ اب تک مجھے کیا ملا، اسے کبھی کچھ نہ ملا۔ جس شخص نے یہ دھیان تک نہ رکھا کہ مجھے کیا حاصل ہوا اسے سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے"۔

روحانیت کی دنیا کے کیا اصول ہیں ان کو سمجھنے کے لیے شاہ صاحب کی کتابیں بہت اہم ہیں۔

مراقبے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ صاحب بتاتے ہیں "مراقبہ ایسا وقت کرنا چاہیے جب کوئی اور کام نہ ہوتاکہ ذہن مطمئن اور یکسو ہوکر مراقبہ کر سکے جہاں تک خاص مقام کی بات ہے تو یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان جہاں کثرت سے بیھٹتا یا لیٹتا ہے وہاں اس کے اعصاب Relax کر جاتے ہیں مراقبہ میں اعصاب کا Relax کا ہونا بنیادی ضرورت ہے"۔

جبر و قدر کے مسائل ہمیں شدید الجھن میں ڈالتے ہیں ان ہی میں سے ایک مسئلہ پر پوچھے گئے جواب میں شاہ صاحب فرماتے ہیں "جو قسمت........

© Daily Urdu (Blogs)