menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Maeeshat Ke Nohagar Aur Khazano Ke Sarab

29 0
09.04.2026

معیشت کے نوحہ گر اور خزانوں کے سراب

​پاکستان کی معیشت اس وقت اس زخمی پرندے کی مانند ہے جو پر تولنے کی تڑپ تو رکھتا ہے مگر مصلحتوں کی زنجیریں اسے اڑنے نہیں دیتیں۔ یہاں ہر چند ماہ بعد ایک شور اٹھتا ہے، ایوانوں میں جشن بپا ہوتا ہے اور درباری دانشور قوم کو یہ مژدہ سناتے ہیں کہ "خزانہ مل گیا!"۔ کبھی کوہاٹ کی پہاڑیاں سونا اگلتی دکھائی دیتی ہیں تو کبھی کراچی کا تلاطم خیز سمندر دبئی بننے کے خواب دکھاتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ان خزانوں سے کبھی عام آدمی کے چولہے کی آگ بھی روشن ہوئی؟ یا یہ سب محض محل کے منصب داروں کے لیے نمبر بنانے کا ایک نیا سیاسی کھیل ہے؟

​حالیہ دنوں میں کوہاٹ کے "ٹل بلاک" سے تیل اور گیس کی دریافت کو جس طرح "معاشی معجزہ" بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، وہ ایک فکری مغالطے سے کم نہیں۔ بحیثیت ایک طالبِ علم، جب میں معیشت کے ان گورکھ دھندوں پر نظر ڈالتا ہوں تو خیبر پختونخوا کی مٹی سے نکلتا ہوا 42 فیصد خام تیل اور سندھ کی زمین سے ابلتی ہوئی 61 فیصد گیس مجھے پاکستان کی خوشحالی نہیں، بلکہ انتظامی بانجھ پن کا نوحہ سناتی دکھائی دیتی ہے۔ ہم قدرت کے اس قدر........

© Daily Urdu (Blogs)