menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Imam Hamare Firqe Ka Nahi

46 0
07.08.2026

امام ہمارے فرقے کا نہیں

ایک گھنے اور سرسبز جنگل میں، جہاں قد آور درخت اپنی شاخوں کو آسمان سے ہم کلام کرتے تھے، جہاں چشموں کی روانی فطرت کی خاموش تسبیح معلوم ہوتی تھی اور جہاں ہر صبح پرندوں کی نغمگی زندگی کی نوید سناتی تھی، وہاں ایک باوقار شیر کی حکومت تھی۔ جنگل کے تمام جانور اسے عدل، جرأت اور قوت کی علامت سمجھتے تھے۔ وہ بلاوجہ کسی کو نقصان نہ پہنچاتا، لیکن ظلم اور فریب کے خلاف ہمیشہ ڈٹ جاتا تھا۔

اسی جنگل میں ایک نہایت ذہین، ہوشیار اور دور اندیش مرغا بھی رہتا تھا۔ اگرچہ وہ جسمانی اعتبار سے کمزور تھا، مگر عقل، حاضر جوابی اور حکمت میں اپنی مثال آپ تھا۔ اس کی بانگ پورے جنگل میں گونجتی تھی اور سب جانور اسے خوش خبری اور امید کی آواز سمجھتے تھے۔

ایک دن شیر نے مرغے سے کہا: "اے دوست! دنیا میں ہر طاقتور ہمیشہ ہر جگہ موجود نہیں ہوتا، لیکن اگر کبھی تم پر کوئی مصیبت، خطرہ یا دشمن حملہ آور ہو جائے تو بلند آواز میں بانگ دے دینا۔ میں جہاں بھی ہوں، تمہاری مدد کے لیے ضرور پہنچوں گا"۔

مرغے نے ادب سے سر جھکایا اور کہا: "حضور! آپ کی یہ شفقت میرے لیے ڈھال ہے۔ میں آپ کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کروں گا"۔

چند دن........

© Daily Urdu (Blogs)