menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ki Maeeshat Ka Asal Imtihan

38 0
18.03.2026

پاکستان کی معیشت کا اصل امتحان

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کی سیاست کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان بھی ایک ایسے مرحلے پر کھڑا ہے جہاں ہر فیصلہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ سفارتی اور دفاعی میدان میں پاکستان نے حالیہ برسوں میں اپنی موجودگی کو مؤثر انداز میں منوایا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط دکھائی دیتی ہے اور اس کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف دوست اور دشمن دونوں کرتے نظر آتے ہیں۔

پاکستان کے مخالفین، جن میں بھارت اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ بعض علاقائی پراکسی عناصر بھی شامل ہیں، پاکستان کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اثر و رسوخ سے خائف دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم پاکستان نے عالمی بساط پر اپنے مہرے بڑی احتیاط اور دانشمندی سے چلنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران مؤثر دفاعی ردعمل نے بھی پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو نمایاں کیا اور دنیا بھر میں اس کی دفاعی طاقت کی دھاک بٹھا دی۔

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون ہو یا چین اور امریکہ کے ساتھ متوازن تعلقات، پاکستان نے سفارت کاری میں ایک نازک توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے........

© Daily Urdu (Blogs)