Shohar Ki Doosri Shadi, Biwi Kya Karee?
شوہر کی دوسری شادی، بیوی کیا کرے؟
شوہر کی دوسری شادی عورت کے لئے تکلیف کا باعث ہی بنتی ہے۔ اس کی وجہ عموماً مرد کا کسی ایک طرف جھکاؤ ہے۔ ایسا موقع آ جائے تو غم و غصے کے ساتھ بہت سے خدشات بھی عورت کے دل میں گھر کیے ہوتے ہیں، بالخصوص اگر کسی کی اولاد نہ ہو۔
ایک طرف شوہر اگر بچے کی ضرورت محسوس کرتا ہے تو اسے اللہ کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت ہے۔ دوسری طرف عورت کی یہ فکر مندی کہ وہ پہلے ہی اکیلی ہے، یوں تو مزید ہی اکیلی ہو جائے گی۔
ایسے میں سوال یہ ہے کہ شوہر کو کیسے روکا جائے؟
اس کا مختصر ترین جواب تو یہی ہے کہ اگر اس نے ٹھان لیا ہے تو آپ اسے روک نہیں سکتی۔ یہ سننا تکلیف دہ ہے، لیکن حقیقت یہی ہے۔ اس لئے وہ وقت اور انرجی جو اسے اس شادی سے روکنے پر لگانی ہے، وہ اس چیز پر لگائیے کہ شادی کے بعد وہ عدل کس طرح برقرار رکھے گا۔
اب تک ہم یہی دیکھتے آ رہے ہیں کہ دوسری شادی ہونے تک مرد کو دین یاد رہتا ہے، اس کے بعد کسی بھی ایک بیوی کو شدید خوار کر دیا جاتا........
