menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aao Referendum Referendum Khelein

11 0
latest

آؤ ریفرنڈم ریفرنڈم کھیلیں

ریفرنڈم جمہوریت کا ایک ایسا طریقۂ کار ہے جس میں کسی اہم قومی یا آئینی معاملے پر عوام سے براہِ راست ہاں یا نہیں میں رائے لی جاتی ہے۔ عام انتخابات میں عوام اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں، جبکہ ریفرنڈم میں ان کے سامنے ایک مخصوص سوال رکھا جاتا ہے۔ بظاہر یہ جمہوریت کی سادہ سی مشق ہے: سوال پوچھو، ووٹ ڈالو، جواب گن لو اور فیصلہ تسلیم کر لو۔

لیکن پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں ریفرنڈم کا سوال بھی اقتدار کے حساب کتاب سے الگ نہیں رہا۔ تین فوجی حکمرانوں نے ریفرنڈم کروائے۔ ہر بار بھاری اکثریت کا دعویٰ سامنے آیا اور ہر بار اس مشق کا سیاسی فائدہ حکمرانوں کو پہنچا۔ اب ایک بار پھر ریفرنڈم کی بات ہو رہی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ پہلے سوال حکمران کی کرسی کے گرد گھومتے تھے، اب صوبوں کے نقشے کی باری ہے۔

1960ء میں صدر فیلڈ مارشل ایوب خان نے عوام سے پوچھا: "کیا آپ کو صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان پر اعتماد ہے؟"

لیکن ووٹ ڈالنے کا حق ملک کے تمام بالغ شہریوں کو حاصل نہیں تھا۔ یہ اختیار تقریباً 80 ہزار بنیادی جمہوریتوں کے منتخب ارکان کو دیا گیا تھا، جنہیں 1959ء میں منتخب کیا گیا تھا۔ گویا کروڑوں شہریوں کی طرف سے چند ہزار نمائندوں نے اعتماد یا عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ سرکاری نتیجے میں ایوب خان کو تقریباً 95.6 فیصد حمایت ملی۔ انہوں نے اسے عوامی تائید قرار دیا اور 17 فروری 1960ء کو صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

یہاں بنیادی سوال نتیجے کا نہیں، طریقۂ انتخاب کا تھا۔ بالواسطہ انتخاب کو براہِ راست عوامی مینڈیٹ قرار دینا فوجی اقتدار کو سیاسی جواز فراہم کرنے کا ذریعہ بنا۔

1984ء میں جنرل ضیاء الحق نے اس سے مختلف مگر سیاسی اعتبار سے زیادہ پیچیدہ سوال سامنے رکھا۔ عوام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان کے شروع کردہ اس عمل کی حمایت کرتے ہیں جس کا مقصد پاکستان کے قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق بنانا، نظریۂ پاکستان کا تحفظ اور اقتدار منتخب نمائندوں کو منتقل کرنا تھا؟ بظاہر ووٹ اسلامائزیشن کے حق یا مخالفت میں تھا، لیکن قانونی حکم کے مطابق ہاں کا جواب ضیاء الحق کو مزید پانچ سال کے لیے صدر منتخب قرار دینے کا نتیجہ بھی رکھتا تھا۔ یوں اسلامی قوانین کی حمایت اور ایک فوجی حکمران کی صدارت کو ایک ہی ووٹ میں باندھ دیا گیا۔

اپوزیشن نے........

© Daily Urdu (Blogs)