menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tariq Bashir Cheema Ki Haar Aik Jaiza

20 0
tuesday

طارق بشیر چیمہ کی ہار ایک جائزہ

سیاست کے ایوانوں میں جیت اور ہار کے فیصلے گنتی کے خانوں تک محدود نہیں ہوتے، بلکہ ان کے پس منظر میں دہائیوں پر محیط سیاسی تانے بانے، سماجی و لسانی رجحانات اور وقت کے ساتھ بدلتے ہوئے تقاضے کارفرما ہوتے ہیں۔ کل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب کے جو غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں، انہوں نے جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ اس حلقے کی نشست مسلم لیگ ن کے سابق سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پارٹی نے ان کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں ان کے صاحبزادے ملک منیر اقبال چنڑ کو اپنا امیدوار بنا کر میدان میں اتارا، جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرچم تلے ایک نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے مد مقابل آزاد امیدوار کو شکست دی اور اپنے والد کی نشست کا کامیابی سے دفاع کیا۔

اگر اس انتخابی معرکے کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعداد و شمار اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اس ضمنی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ عام انتخابات کے 47.77 فیصد کے مقابلے میں کافی کم یعنی 29.46 فیصد رہا۔ اس کے باوجود مسلم لیگ ن نے نہ صرف اپنی نشست پر برتری حاصل کی بلکہ اپنا ووٹ شیئر 59 فیصد سے بڑھا کر 62 فیصد تک پہنچا دیا۔ تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ 79 ہزار 306 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623........

© Daily Urdu (Blogs)