Sheikh Idrees Ki Shahadat, Ilm Ka Suraj Ghuroob Ho Gaya
شیخ ادریس کی شہادت، علم کا سورج غروب ہوگیا
تاریخ کے اوراق جب بھی کسی قوم کے زوال کا قصہ سناتے ہیں، تو اس میں پہلا باب ہمیشہ "اہلِ علم کی ناقدری" کا ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اتمانزئی سے اٹھنے والی اس دلخراش خبر نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ کے مایہ ناز شیخ الحدیث، استاذ الاساتذہ اور لاکھوں تشنگانِ علم کی پیاس بجھانے والے مولانا محمد ادریس کو ایک جنازے میں شرکت کے دوران بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔ یہ محض ایک انسان کا قتل نہیں، بلکہ ایک ایسی علمی لائبریری کو آگ لگانے کے مترادف ہے جس کی تیاری میں دہائیاں صرف ہوئی تھیں۔
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہ تھی۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں جہاں علومِ نبویﷺ کا امین بنایا تھا، وہیں انہیں بلا کا حافظہ اور بے مثال فصاحت و بلاغت بھی عطا کی تھی۔ ان کا درسِ حدیث ہو یا ممبر و محراب سے ان کی صدا، ہر لفظ دل میں پیوست ہو جاتا تھا۔ ان کی........
