menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qaumi Cricket Team Ka Janaza, Zimmedar Kon?

23 0
19.09.2026

قومی کرکٹ ٹیم کا جنازہ، ذمہ دار کون؟

پاکستانی کرکٹ کے موجودہ حالات دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہماری قومی کرکٹ صرف میدان میں نہیں ہاری بلکہ اس کے فیصلوں، منصوبہ بندی اور انتظامی سوچ نے بھی گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ کبھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا نام آتے ہی ایک ایسی ٹیم کا تصور ذہن میں آتا تھا جو کسی بھی وقت دنیا کی مضبوط ترین ٹیم کو حیران کر سکتی ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں میں جذبہ تھا، مقابلے کی تڑپ تھی، جیت کی بھوک تھی اور سب سے بڑھ کر قوم کے لیے کھیلنے کا احساس تھا۔ شکست اس وقت بھی ہوتی تھی، مگر شکست کے بعد یہ سوال نہیں اٹھتا تھا کہ آخر ٹیم کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے۔

آج المیہ یہ ہے کہ میچ ختم ہونے سے پہلے ہی عوام کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ اگلی شکست کے بعد کس کھلاڑی، کس کپتان، کس کوچ یا کس سلیکٹر کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ کا اصل بحران کسی ایک میچ، ایک سیریز یا ایک کھلاڑی کا نہیں بلکہ پورے نظام کی بے یقینی کا بحران ہے۔ کبھی ایک پالیسی بنائی جاتی ہے، کبھی دوسری، کبھی کسی کھلاڑی پر اعتماد کیا جاتا ہے اور چند ہی دن بعد اسے نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ کبھی تجربہ کارکھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کی بات ہوتی ہے اور کبھی انہی کھلاڑیوں کو دوبارہ واپس بلا لیا جاتا ہے۔ سلیکشن کے فیصلوں میں تسلسل نظر نہیں آتا، کوچنگ کے معاملات میں استحکام نہیں اور کپتان کو بھی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اسے کتنے عرصے کے لیے مکمل اعتماد حاصل ہے۔ ایسے ماحول میں کسی بھی ٹیم سے مستقل کارکردگی کی توقع کرنا خود اپنے آپ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

یہاں عاقب جاوید کا کردار بھی زیرِ بحث آتا ہے۔ عاقب جاوید پاکستان کے سابق بین الاقوامی کرکٹر ہیں اور کرکٹ کا طویل تجربہ رکھتے ہیں، اس لیے ان کے فیصلوں پر سوال اٹھانا کسی شخصی مخالفت کے مترادف نہیں ہونا چاہیے۔ جب کوئی شخص سلیکشن اور کرکٹ کے اہم انتظامی فیصلوں میں ذمہ دار عہدے پر موجود ہو تو اس سے یہ پوچھنا عوام کا حق ہے کہ ٹیم کے انتخاب کا معیار کیا تھا، کن بنیادوں پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا اور اگر وہ فیصلے توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے سکے........

© Daily Urdu (Blogs)