menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pyasa Shehr Aur Khamosh Hukumran

31 46
17.02.2026

پیاسا شہر اور خاموش حکمراں

پانی ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے، بلکہ اگر بالفاظِ دیگر کہا جائے تو بنیادی ضروریات میں سب سے زیادہ قیمتی شے پانی ہی ہے، کیونکہ پانی کے بغیر انسان کا گزارا ممکن نہیں۔ بجلی، گیس اور دیگر سہولیات اگرچہ زندگی کے لیے ضروری ہیں، مگر پانی کو ان سب پر فوقیت حاصل ہے، اس لیے کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ہی محال ہے۔ اگر کسی کو یہ بنیادی ضرورت میسر نہ ہو تو اس کا جینا دوبھر اور زندگی نہایت کٹھن ہو جاتی ہے۔

آج یہی صورتِ حال کراچی کے باسیوں کی ہے، جو پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والا یہ شہر آج کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ یہاں کے شہری گھروں میں نلکوں سے پانی آتا دیکھنے سے ایک عرصے سے نہ صرف ناآشنا ہیں بلکہ اس کے لیے تڑپ رہے ہیں۔ اب تو مہنگے داموں ٹینکر خریدنا بھی ان کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے۔ ٹینکر مافیا، جو واٹر بورڈ مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے، دونوں مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں اور ان کی زندگی اجیرن بنا چکے ہیں۔

حکومتِ وقت کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ عوام تک بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے، جن میں صاف پانی، بجلی اور گیس سرفہرست ہیں، مگر یہاں صورتِ حال بالکل برعکس ہے۔ لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی........

© Daily Urdu (Blogs)