menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Petrol Bomb Aur Mehangai Ka Selab

41 0
07.03.2026

پٹرول بم اور مہنگائی کا سیلاب

ملک میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ جنگی صورتِ حال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے تک پہنچ چکی ہے، جو یقیناً انتہائی تشویشناک اور پریشان کن مرحلہ ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا ہو۔ اس پٹرول بم کے بعد مہنگائی کا جو سیلاب دکھائی دے رہا ہے، وہ زندگی کے معمولات کو تنکے کی طرح بہا لے جائگا۔

پاکستان میں عمومی طور پر یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جب بھی پٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوتا ہے تو مارکیٹ میں تقریباً تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں یکدم بڑھا دی جاتی ہیں۔ خصوصاً کھانے پینے کی وہ اشیا جو مختلف شہروں سے گاڑیوں کے ذریعے لائی جاتی ہیں، ان کے کرایے فوری طور پر بڑھ جاتے ہیں اور اسی بنیاد پر ان کی قیمتیں بھی بڑھا دی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیا بھی اسی دن سے مہنگی کر دی جاتی ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ سامان اکثر گزشتہ مہینے ارزاں نرخوں پر خریدا گیا ہوتا ہے۔ مگر پٹرول میں اضافے کو جواز بنا کر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور وہی اشیا عوام کو مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں۔

افسوس ناک امر یہ ہے کہ جب یہ سلسلہ ایک مرتبہ چل نکلتا ہے تو پھر رکنے کا نام نہیں لیتا۔ اگر پٹرول کی قیمت میں 10 یا 15 روپے اضافہ ہونے کے بعد 20 روپے کی کمی بھی ہو جائے، یعنی پہلے والا اضافہ مکمل طور پر واپس آ جائے بلکہ مزید کمی بھی کر دی جائے، تب بھی وہ اشیا جو مہنگی کر دی گئی........

© Daily Urdu (Blogs)