Pak Kuwait Difai Taawun
پاکستان اور کویت کے مابین طے پانے والا پروٹوکول ایگریمنٹ 2026ء دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین گہرے باہمی اعتماد، لازوال دوستی اور مشترکہ مفادات کا روشن ترین اور تاریخی عکاس ہے۔ عصرِ حاضر میں جب عالمی اور علاقائی سیاست کے افق پر سکیورٹی کے نئے اور پیچیدہ چیلنجز سر اٹھا رہے ہیں، کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کا اسلام آباد کا دورہ اس امر کا بھرپور اور دوٹوک ثبوت فراہم کرتا ہے کہ دونوں ممالک ہر کٹھن گھڑی میں ایک دوسرے کے دست و بازو بننے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔ اس اہم ترین دورے کے دوران کویتی رہنماؤں کی پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور عسکری قیادت کے ساتھ ہونے والی تفصیلی ملاقاتیں اس بات کی غماز ہیں کہ پاک کویت تعلقات اب ایک سطحی سفارت کاری سے نکل کر ایک نئی، مربوط، پائیدار اور انتہائی مستحکم سمت کی طرف تیزی........
