menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Maah e Muqadas Mein Mehangai Ka Jin Be Qabu

35 0
26.02.2026

ماہ مقدس میں مہنگائی کا جن بےقابو

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا عشرہ کہلاتا ہے۔ یہ وہ بابرکت ایام ہوتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے بندوں پر رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور خاص طور پر روزہ داروں پر بے شمار انعامات و برکتیں نازل کی جاتی ہیں۔ یہ عشرہ انسان کے لیے ایک قیمتی متاع کی حیثیت رکھتا ہے، مگر افسوس کہ یہ رحمتوں بھرا عشرہ اب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور ہمیں سنجیدگی سے یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم نے واقعی ان رحمتوں سے کوئی فائدہ حاصل کیا، کیا اللہ کی نازل کردہ ان برکتوں کا ہماری زندگیوں پر کوئی اثر پڑا۔

حقیقت یہ ہے کہ ہم اس قدر لاپروا اور دین سے دور ہو چکے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے آنے والی رحمتوں کو بھی اپنے حق میں مفید بنانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے دینی اعمال، بالخصوص معاملات کے باب میں، خطرناک حد تک غفلت اختیار کر لی ہے۔ اگرچہ رمضان المبارک میں ہم کسی نہ کسی حد تک عبادات کا اہتمام کر لیتے ہیں نمازیں پڑھ لیں، روزے رکھ لیے، کبھی تہجد ادا کر لی، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن بھی کر لی لیکن دین کا اصل حسن صرف عبادات تک محدود نہیں۔

جس طرح عبادات ایک مسلمان کے لیے نہایت اہم ہیں، اسی طرح معاملات کا درست ہونا بھی دین میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، بلکہ بعض پہلوؤں سے اس پر زیادہ زور دیا گیا........

© Daily Urdu (Blogs)