Ghaza Mein Taza Qayamat e Sughra
غزہ میں تازہ قیامت صغری
غزہ میں جاری طویل اسرائیلی بربریت نے ایک بار پھر انسانی تاریخ کے تمام سیاہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ گزشتہ روز اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی چھ منزلہ عمارت کا گرنا اس جاری المیے کا ایک اور لرزہ خیز باب ہے، جس نے بیس سے زائد زندگیوں کو نگل لیا، پچیس سے زائد افراد کو زخمی کر دیا اور ایک سو کے قریب افراد اب بھی ملبے تلے لاپتہ ہیں۔ ان شہداء اور زخمیوں میں اکثریت معصوم بچوں اور بے بس خواتین کی ہے، جبکہ اس متاثرہ عمارت میں دس خاندان رہائش پذیر تھے۔
یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ غزہ کا چپہ چپہ ایسے ہی دل دہلا دینے والے مناظر کی گواہی دے رہا ہے۔ حالیہ المیے کے تناظر میں یہ تلخ حقیقت سامنے آتی ہے کہ غزہ میں تقریباً دو ہزار کے قریب ایسی عمارتیں اور رہائشی بلاکس موجود ہیں جو شدید بمباری کے باعث بری طرح متاثر اور گرنے کے قریب ہیں۔ خیموں اور محفوظ پناہ گاہوں........
