menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jadeed Insan Ka Tanhai Ka Ehsas

23 0
25.07.2026

جدید انسان کا تنہائی کا احساس

(فرانز کافکا کے ناول Metamorphosis کے تناظر میں)

جدید دور کو ترقی، سہولت اور تیز رفتار زندگی کا دور کہا جاتا ہے، مگر اس ترقی کے ساتھ انسان کی داخلی دنیا میں ایک ایسا خلا بھی پیدا ہوا ہے جس نے اسے شدید تنہائی، بیگانگی اور احساسِ محرومی میں مبتلا کر دیا ہے۔ جدید انسان بظاہر لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے بھی اپنے آپ کو تنہا محسوس کرتا ہے۔ اس کے پاس جدید ٹیکنالوجی، مادی آسائشیں اور سماجی رابطوں کے بے شمار ذرائع موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود اس کی روح سکون، محبت اور حقیقی تعلقات سے محروم دکھائی دیتی ہے۔ فرانز کافکا کا شہرۂ آفاق ناول Metamorphosis اسی جدید انسان کی داخلی کیفیت، اس کی تنہائی اور اس کے وجودی بحران کی نہایت گہری اور علامتی تصویر پیش کرتا ہے۔

ناول کا مرکزی کردار گریگور سامسا ایک محنتی اور ذمہ دار نوجوان ہے جو اپنی پوری زندگی خاندان کی معاشی ضروریات پوری کرنے میں صرف کر دیتا ہے۔ وہ اپنی خواہشات، آرام اور ذاتی زندگی کو قربان کرکے صرف اس امید پر جیتا ہے کہ اس کا خاندان خوشحال رہے گا۔ لیکن ایک صبح جب وہ ایک دیوہیکل کیڑے کی شکل میں بیدار ہوتا ہے تو اس کی جسمانی تبدیلی دراصل اس کی باطنی اور سماجی تنہائی کی علامت بن جاتی ہے۔ کافکا اس تبدیلی کے ذریعے یہ واضح کرتے ہیں کہ جدید معاشرے میں انسان کی اصل قدر اس کی انسانیت سے زیادہ اس کی معاشی........

© Daily Urdu (Blogs)