menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Punjab Ki Muqami Hukumatein Aur Khofzada Siasatdan

38 0
16.03.2026

پنجاب کی مقامی حکومتیں اور خوفزدہ سیاستدان

پاکستان میں جمہوریت کی بات تو بہت کی جاتی ہے، مگر جب جمہوریت کو گلی، محلے اور گاؤں کی سطح تک پہنچانے کی باری آتی ہے تو ہمارے سیاستدانوں کی دلچسپی اچانک ماند پڑ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کا سب سے بڑا اور سیاسی طور پر طاقتور صوبہ پنجاب گزشتہ کئی برسوں سے مقامی حکومتوں کے موثر نظام سے محروم ہے۔ آئین کی واضح ہدایات اور عوامی ضرورت کے باوجود بلدیاتی انتخابات مسلسل تاخیر کا شکار ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر پنجاب کے سیاستدان ایک بااختیار بلدیاتی نظام کے قیام سے اس قدر خائف کیوں نظر آتے ہیں؟

پنجاب میں مقامی حکومتوں کے آخری انتخابات 2016 میں منعقد ہوئے تھے، جب وفاق اور صوبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔ ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے بھرپور کامیابی حاصل کی اور صوبے کے تقریباً تمام اضلاع میں بلدیاتی حکومتیں قائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ان اداروں کو پانچ سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا اور توقع کی جا رہی تھی کہ یہ نظام نچلی سطح تک عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تاہم سال 2018 کے عام انتخابات کے بعد جب پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں حکومت قائم کی تو بلدیاتی نظام کا تسلسل برقرار رکھنے کی بجائے........

© Daily Urdu (Blogs)