Pakistan, Afghanistan Se Chahta Kya Hai?
پاکستان، افغانستان سے چاہتا کیا ہے؟
جب سے پاکستان نے بھارتی پراکسی تنظیموں خصوصاً بلوچستان لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا ہے اور افغانستان کی سرزمین پر موجود ان عناصر کو نشانہ بنایا ہے، تب سے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں متضاد اور جذباتی ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حقائق سے زیادہ جذبات اور تعصبات کو اہمیت دی جا رہی ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان میں ایک ایسا طبقہ موجود ہے جو ہر معاملے میں ریاستی مؤقف کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس میں کچھ مذہبی جماعتیں بھی شامل ہیں، کچھ سیاسی عناصر بھی اور حیرت انگیز طور پر خود کو روشن خیال اور لبرل کہنے والے افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ جب افواجِ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتی ہیں تو بعض مذہبی حلقے آیات و احادیث کے ایسے حوالہ جات پیش کرتے ہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا ریاست اپنی سرحدوں کے دفاع میں کوئی گناہ سرزد کر رہی ہو۔ حالانکہ اسلام میں فساد فی الارض کو روکنے اور مظلوم کا دفاع کرنے کی واضح تعلیمات موجود ہیں۔
آج افغانستان کی تقریباً تمام سیاسی و مذہبی قوتیں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں۔........
