Mehanga Petrol, Sasti Siasat
مہنگا پٹرول، سستی سیاست
ہم برسوں سے یہ سنتے آئے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں پانی کی قلت عالمی جنگوں کا سبب بن سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں، گلیشئیرز کے تیزی سے پگھلنے اور بے تحاشا آبادی میں اضافے کی وجہ سے پانی مستقبل کا سب سے بڑا تنازع بن سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ پانی پر ہونے والی جنگیں ہم اپنی زندگی میں دیکھیں یا نہ دیکھیں، مگر ایک حقیقت یہ ہے کہ تیل پر قبضے کی جنگیں ہماری آنکھوں کے سامنے دہائیوں سے جاری ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ اس کی واضح مثال ہے جہاں جمہوریت اور آزادی کے نام پر ایسی مہمات چلائی گئیں جنہوں نے کئی ریاستوں کی بنیادیں ہلا دیں۔ بعض ممالک پر براہِ راست جنگ مسلط کی گئی، جبکہ کچھ ریاستوں کو معاشی پابندیوں کے ذریعے دباؤ میں رکھا گیا۔ روس، ایران اور وینزویلا جیسے ممالک پر پابندیوں کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جہاں توانائی کے وسائل عالمی سیاست کا اہم ہتھیار بنے۔
دوسری جانب پاکستانی عوام عالمی طاقتوں کے براہِ راست غضب سے تو کسی حد تک محفوظ رہی، مگر بدقسمتی سے انہیں اکثر اپنی ہی حکومتوں کی معاشی پالیسیوں کے اثرات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں یکمشت پچپن روپے اضافے نے ملک بھر میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔........
