Marka e Haq: Jadeed Jang Ki Nai Tareef
معرکۂ حق: جدید جنگ کی نئی تعریف
مئی 2025 جنوبی ایشیا کی عسکری و تزویراتی تاریخ میں ایک ایسے مرحلے کے طور پر ثبت ہو چکا ہے جس نے نہ صرف طاقت کے روایتی پیمانوں کو چیلنج کیا بلکہ جنگ کے فکری، ادارہ جاتی اور تکنیکی تصورات کو بھی ایک نئے سانچے میں ڈھال دیا۔ یہ محض ایک محدود عسکری کشمکش نہیں تھی بلکہ دو متضاد ذہنی سانچوں، دو مختلف عسکری نظریات اور دو الگ ریاستی رویّوں کا آمنا سامنا تھا۔ ایک طرف وہ ریاست تھی جو اپنے حجم، وسائل اور بیانیاتی برتری پر انحصار کرتی رہی اور دوسری جانب وہ قوت جس نے محدود وسائل کے باوجود حکمت، تیاری اور ہم آہنگی کو اپنی اصل طاقت بنایا۔
گزشتہ چند برسوں میں نئی دہلی کی قیادت، بالخصوص نریندر مودی، بھارت کو ایک "علاقائی محافظ" اور "نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر" کے طور پر پیش کرنے کے بیانیے پر مسلسل کام کرتی رہی۔ اس بیانیے کی بنیاد جارحانہ قوم پرستی، عسکری نمائش اور خطے میں نفسیاتی برتری قائم کرنے کی کوششوں پر تھی۔ تاہم مئی 2025 کے بحران نے اس تصور کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا اور یہ واضح کر دیا کہ طاقت کا محض اظہار، طاقت کی مؤثر کارکردگی کا متبادل نہیں بن سکتا۔
یہ تصادم اس اعتبار سے بھی منفرد تھا کہ اس نے جدید جنگ کے حقیقی خدوخال کو بے نقاب کیا۔ آج کی جنگ محض توپوں کی گھن گرج یا طیاروں کی پرواز تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ ایک ہمہ جہت اور کثیر سطحی مظہر بن چکی ہے جس میں زمین، فضا، خلاء، سائبر اور الیکٹرانک میدان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔........
