menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dunga Gali Ka Pani Aur Murree Hazara Bhai Chara: Aik Wazahat

34 0
01.05.2026

ڈونگا گلی کا پانی اور مری-ہزارہ بھائی چارہ: ایک وضاحت

کبھی کبھی الفاظ اپنا سفر خود طے کرتے ہیں اور لکھنے والا پیچھے رہ جاتا ہے۔ میرے حالیہ مضمون "مری والو، ڈونگا گلی پانی کے پیسے دو (مزمل اسلم)" کے بعد جو بحث چھڑی، اس نے میرے اس خدشے کو سچ ثابت کر دیا کہ کہیں ایک تکنیکی معاملہ ہمارے درمیان فاصلے نہ پیدا کر دے۔ آج، میں اسی لیے قلم اٹھا رہا ہوں، وضاحت کے لیے بھی اور اپنے ہزارہ کے بھائیوں سے دل کی بات کرنے کے لیے بھی۔

میرے لاتعداد جگری دوست ہزارے سے ہیں، جن میں سر فہرست کیری رائیکی (نتھیا گلی) سے انجنئیر عبدالرزاق ہیں، جن سے چالیس سالہ رفاقت ہے، مضمون کی اشاعت کے بعد دیگر دوستوں کے ساتھ ان کا گلہ بھی انباکس میں موصول ہوا، جس سے یہ وضاحت ضروری ہوگئی۔

سب سے پہلے، میں ہزارہ کے تمام بھائیوں سے معذرت خواہ ہوں اگر میرے کسی لفظ سے دل آزاری ہوئی۔ میرا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ ہم صدیوں پر محیط اپنے رشتوں کو کسی بحث کی نذر کر دیں۔ ہمارا تعلق محض جغرافیہ کا نہیں، خون، محبت اور قرابت........

© Daily Urdu (Blogs)