Hum Acha Insan Banne Ke Bajaye Ache Dikhai Dena Chahte Hain
ہم اچھے انسان بننے کے بجائے اچھے دکھائی دینا چاہتے ہیں
ایک روز ایک بزرگ نے اپنے شاگرد سے پوچھا: "بیٹا! تمہارے خیال میں دنیا میں سب سے مشکل کام کیا ہے؟"
شاگرد نے جواب دیا: "اپنے آپ کو بدلنا"۔
بزرگ مسکرائے اور بولے: "نہیں، سب سے مشکل کام اپنے آپ کو اچھا سمجھنا چھوڑ کر حقیقت میں اچھا بننا ہے"۔
یہ چند الفاظ شاید ہماری پوری زندگی کا آئینہ ہیں۔ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں انسان کی پہچان اس کے کردار سے کم اور اس کے لباس، دولت، شہرت اور ظاہری شخصیت سے زیادہ کی جاتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں اچھا سمجھیں، ہماری تعریف کریں اور ہماری عزت کریں، لیکن کیا ہم واقعی وہی ہیں جو لوگوں کو دکھائی دیتے ہیں؟
یہ سوال آج ہر انسان کو اپنے ضمیر سے پوچھنا چاہیے۔
آج سوشل میڈیا نے ہماری زندگیوں میں ایک عجیب تبدیلی پیدا کر دی ہے۔ ہم اپنی خوشیوں کی تصاویر، اپنی کامیابیوں کی کہانیاں اور اپنی نیکیوں کے واقعات دوسروں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ کسی غریب کی مدد کرتے ہیں تو تصویر بناتے ہیں، کسی یتیم کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں تو ویڈیو بناتے ہیں اور کسی ضرورت مند کو چند روپے دیتے ہیں تو اس کی تشہیر کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔
سوال یہ نہیں........
