Arab Amarat Se Bari Tadad Mein Pakistanion Ki Be Dakhali
عرب امارات سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی بے دخلی
متحدہ عرب امارات سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی بے دخلی نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سعودی عرب سے قربت اور امریکا ایران ثالثی کی کوششوں پر عرب امارات ناراض ہے جس کے سعودی عرب اور ایران، دونں سے تعلقات بگڑے ہوئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز اور نیولائنز میگزین نے اپنی تازہ رپورٹس میں بیان کیا ہے کہ امارات سے خاص طور پر پاکستانی شیعوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کیا جارہا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اس نے بیس سے زیادہ پاکستانی شیعہ کارکنوں سے بات کی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں حالیہ ہفتوں میں اچانک گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا۔ بعض کاروباری افراد نے بتایا کہ ان کے پاکستانی ملازمین کے ویزے منسوخ کیے گئے یا ان کی تجدید روک دی گئی۔
نیو لائنز میگزین کی رپورٹ میں کئی پاکستانی خاندانوں کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں جن کے افراد دبئی اور دوسرے اماراتی شہروں میں برسوں سے ملازمت کررہے تھے۔ انھیں اچانک........
