menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ye Kaisi Muhabbat Hai?

43 0
05.11.2026

ہمارے سماج میں آئے دن اس نوع کے واقعات وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں جو مروجہ اخلاقی نظام کو تیزی سے تنزلی کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حیرت اور افسوس ہے کہ بے شمار سانحات محبت کے نام پر بھی سامنے آتے ہیں جہاں کوئی عشق کا مارا سر پھرا نوجوان مطلوبہ خاتون سے شادی نہ ہونے پر اسے قتل کر دیتا ہے۔ سوچنے کا مقام ہے کہ ایسے خاندان پر کیا گزرتی ہوگی کہ جب ان کی بیٹی کو اس وقت جان سے مار دیا جائے جب وہ دلہن کا روپ سجائے بیٹھی ہو۔ بیٹی کی موت کا صدمہ الگ اور دنیا والوں کے طنز بھرے سوالات کا سامنا کرناایک الگ کڑا امتحان ہوتا ہے۔

ایک انسان کا کسی کی محبت میں مبتلا ہونا بالکل فطری بات ہے لیکن بعض اوقات یہ ممکن نہیں ہوتا کہ جسے چاہا جائے وہ حاصل بھی ہو جائے۔ اکثریت ایسے افراد کی ہے جو اس قسم کی صورتحال میں دل پر پتھر........

© Daily Urdu (Blogs)