menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Clinical Depression

30 0
17.03.2026

بظاہر سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے، زندگی میں کہیں پر بھی کوئی واضح اور بڑا مسئلہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی آپ کے اردگرد واقع ہونے والی ہر چھوٹی بڑی بات سے، ہر چھوٹی بڑی چیز سے آپ کو مسئلہ ہونے والا لگتا ہے۔ آپ دوستوں کی محفل میں بیٹھتے ہیں لیکن آپ وہاں پر خود کو مس فٹ پاتے ہیں جیسے آپ کے دوست آپ سے بہت دور نکل گئے ہوں۔ وہ آپ کے لئے اور آپ ان کے لئے بیگانے سے ہوجاتے ہیں اگر چہ آپ روانہ ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں۔

آپ کسی بھی چیز پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے حتی کہ کسی بھی چیز کو اختتام تک پہنچانا آپ کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ کتاب شروع کرکے بیچ میں چھوڑ دیتے ہیں، دو گھنٹے کی فلم آپ دو ہفتوں میں پوری نہیں کر پاتے، سپورٹس سے آپ دور ہوجاتے ہیں، جم میں وزن اٹھانا پہاڑ اٹھانے کے مترادف ہو جاتا ہے۔ الغرض ہر چیز میں آپ کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے، آپ چلنا پھرنا اور گھومنا تک چھوڑ دیتے ہیں۔ کوئی چیز بہ مشکل آپ کو متاثر کر جائے تو اگلے لمحے وہ بے معنویت کے خلا میں کہیں کھو جاتی ہے۔

آپ کو اپنا آپ، اپنی زندگی اور اپنا سب کچھ بے معنی لگنے لگتا ہے۔ بے معنویت کے اس احساس سے آپ کے اندر بیزاری جنم لے لیتی ہے، آپ........

© Daily Urdu (Blogs)