Nishtar Town Press Club Ki Shandar Taqreeb e Halaf Bardari
کسی بھی معاشرے کی ترقی میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہوتی ہے، جب قلم اور کیمرہ سچائی کے ساتھ اتحاد اور ایمانداری کا عہد کرتے ہیں، تو معاشرہ جھوٹ، خوف اور بدعنوانی کے اندھیروں سے نکل کر روشنی کی راہ پاتا ہے۔ یہی منظر گزشتہ روز نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کی تقریبِ حلف برداری میں دیکھنے کو ملا، جس کا انعقاد ایفرو ایشین انسٹیٹیوٹ کے آڈیٹوریم ہال میں کیا گیاتھا، جہاں نئے عہدے داروں نے اپنے قلم کو قوم کی آواز بنانے کا وعدہ کیا۔
یہ تقریب صرف رسمی تقریب نہیں تھی بلکہ مقامی صحافت کی نئی صبح کی نوید تھی، جذبہ، جوش اور عزم کے امتزاج سے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے ہر شریک دل میں نیا عہد لیے بیٹھا ہو، نئے صدر، جنرل سیکرٹری اور عہدیداران نے حلف اُٹھاتے وقت جو الفاظ ادا کیے، اُن میں پیشہ ورانہ دیانت، عوامی خدمت اور سچ بولنے کی جرات جھلک رہی تھی۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں، سیاسی نمائندوں، سماجی کارکنوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے اندازہ ہوا کہ نشترٹاؤن پریس کلب اب صرف صحافتی مرکز نہیں، بلکہ کمیونٹی کا ایک فکری محور بنتا جا رہا ہے۔
نشتر ٹاؤن پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر ہارون رحمان خان، سینئر نائب صدر محمد اکرم فوجی، نائب صدور اقبال نیازی، عامر سہیل........
