Ye Tera Pakistan Hai, Ye Mera Pakistan Hai
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
آج 14 اگست 2026 ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ آج بھی 14 اگست 2026 نہیں بلکے 14 اگست 1947 ہی ہے۔ میں آج روزے سے ہوں یہ روزہ میں نے شکرانہ کا رکھا ہے کہ میری صبح روز اس وطن میں ہوتی ہے جو ہم نے یہ کہہ کر لیا تھا کہ پا کستان کا مطلب کیا "لا الہ الا اللہ"۔
ایک ایسی سر زمین جہاں صرف خدا کی حکمرانی ہوگئی وہ اللہ جس کی حکمرانی نہ صرف آسمانوں میں ہے بلکے ہم زمین پر بھی اس کی حکمرانی قائم کریں گئے۔
یہ تیرا پا کستان ہے یہ میرا پا کستان ہے۔ یہ ملی نغمہ ٹی وی پر چل رہا ہے۔ بالکل ٹھیک یہ ہم سب کا پاکستان ہے بے شک اس میں کبھی بجلی نہیں ہوتی اور کبھی گیس نہیں ہے، نوجوان بے روز گار ہیں، بے تحاشا تکالیف ہیں لیکن پھر بھی یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے۔ اس وقت میں ان نوجوانوں سے مخاطب ہوں جو مایوس ہیں، میں بہت پیچھے اس وقت کی بات کرونگی جب علامہ اقبال نے قائد اعظم کو خط لکھ کر برصغیر کے معاشی اور معاشرتی بحران کی جڑ کی نشاندہی کر دی تھی، انھوں نے واضح الفاظ میں لکھا تھا........
