Apni Zindagi Apni Marzi Se Jiyen
اپنی زندگی اپنی مرضی سے جئیں
حال ہی میں آپکی زندگی کا وہ کونسا دن تھا جسے آپ نے اپنی مرضی سے گزارا ہو؟ مطلب ربوٹک اور روٹین کی بورنگ لائف سے ہٹ کر؟ ہم عموماََ کیا کرتے ہیں، کہ فن کو یا چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو ویک اینڈ پر ٹال دیتے ہیں۔ کچھ پیسے حاصل ہونے پر الگ سے پلاننگ کرتے ہیں، سالانہ چھٹیوں میں یہ کریں گے، بچوں کی شادیاں کرکے یہ کریں گے، ریٹائرمنٹ پر یہ کریں گے، اچھی یا سرکاری جاب ملنے پر یہ کریں گے، باہر کے ملک جا کر یہ کریں گے، مطلب آنے والا کل جو کبھی آتا ہی نہیں۔ وہ آج مل سکنے والی خوشی کو ختم کر دیتا ہے۔
میں بھی پانچ دس سال پہلے ایسا تھا کہ میرے آس پاس سبھی ایسے تھے۔ نجانے کس نے مجھے کتابوں کے نشے پر لگا دیا اور میری ساری روایتی لرننگ ڈیلیٹ ہونے لگی۔ میں نے سوچا ساٹھ سال کی عمر میں نہیں بلکہ چالیس کی عمر میں ریٹائر ہو جاؤں گا اور پھر ایسا چھتیس سال کی عمر میں ہوگیا۔ میں پچھلے پندرہ سال سے اپنا وقت کسی اور کو بیچ رہا تھا مجھے اس سے بھی نکلنا تھا۔ دو سال ہو چکے وہ بھی نکل گیا۔ کیسے یہ سب ممکن ہوا پھر کبھی سہی۔
آج ہم من مرضی کا ایک دن جینے کی بات کرتے ہیں۔ صبح ساڑھے چھ اٹھا۔ تو سوچا آج کا دن فل آف موج مستی ہوگا اور ہوگا بھی اپنی روٹین میں رہ کر۔ دوسری بات سوچی کہ اسکرین ٹائم ایک گھنٹہ بھی آج نہیں ہوگا۔ فریج میں مٹن اور کدو پڑے تھے۔ مسالا کاٹا سب کچھ کڑاہی میں ڈالا اور ہلکی آنچ پر چولہا رکھ کر نہانے چلا گیا۔ سوری دوسرے برنر پر چار انڈے ابلنے رکھ دیے۔ نہا کر تیار ہوا انڈے چھیل کر کھائے ایک گلاس دودھ پیا اور ایک آم کھا لیا۔ ساڑھے سات تک سالن بھی تیار تھا۔ اسے کرمچی میں شفٹ........
