menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Cigarette Ka Akhri Kash Aur Tanhai Ka Zehar

8 0
27.01.2026

ہمارا بچپن کا دوست استاد منیر خان بچپن سے ہی بلا کا سگریٹ نوش رہا ہے۔ ایک تو لگاتار سگریٹ نوشی اور پھر سگریٹ بھی تھرڈ کلاس پینا یہ کمال استاد جی کی خوبی ہی تصور کی جاسکتی ہے۔ ایک زمانے میں بگلے والا سگریٹ شاید سب سے سستا ہوتا تھا وہی استاد جی کی جیب میں دکھائی دیتا تھا۔ سگریٹ پینے سے استاد جی کی انگلیاں ٹیڑھی ہوگیں اور ہونٹوں پر سرخی کی بجائے سیاہی جھلکنے لگی۔

ایک مرتبہ ہم تینوں دوست ان سے ملنے گئے تو وہ اپنی سایکل مرمت والی دکان کے ایک نیم اندھیرے کونے میں بیٹھے تھے سامنے آدھی بھری تیز پتی کی چائے کا کپ اور ہاتھ کی انگلیوں میں پھنسی بجھتی ہوئی سگریٹ جو ان کی سگریٹ پی پی کر ٹیڑھی ترچھی انگلیوں کو جلانے جارہی تھی۔ استاد جی نے ایک طویل کش لیا دھواں پھیپھڑوں میں اتار کر دھواں منہ اور ناک سے گولوں کی صورت خارج کرتے ہوئے سگریٹ بغیر بجھائے دور پھینک دی لیکن تب تک سگریٹ کی راکھ کی جلن انگلیوں تک پہنچ چکی تھی۔ لیکن استاد جی کے چہرے پر عجیب سا سکون اور اطمینان دونوں اتر آئے تھے جیسے برسوں کے دکھ ایک ہی سانس میں جل کر دھوئیں کی شکل اختیار کرکے باہر نکلنے کو تڑپ رہے ہوں اور پھر چائے کی نیم ٹھنڈی پیالی سے آخری گھونٹ یوں لیا کہ پیالی کی تہہ میں جمی چائے کی پتی بھی ان کی بے ہنگم مونچھوں سے لپٹ گئی۔

چہرے پر عجیب سی مسکراہٹ اور لذت کا احساس دکھائی دینے لگا جیسے اچانک ان کے دل کو سکون کی ایک نرم لہر چھو گئی ہو۔ ہم نے کہا استاد جی یہ سگریٹ کا دھواں دوکان میں پھیل رہا ہے۔ ہمارا تو دم سا گھٹ رہا ہے کیوں نہ باہر تازہ ہوا میں چند لمحے بیٹھ کر آپ کی گپ شپ سے لطف اندوز ہوں؟ انہوں نے سایکل کے وہیل کا ٹل نکالتے ہوئے کہا یار پہلے ذرا یہ کام نہ کر لوں؟ کیونکہ سگریٹ کے آخری کش اور چائے کا آخری گھونٹ ہی مجھے کام کرنے کی ہمت دیتا ہے۔

پھر استاد جی کہنے لگے یار یہ زندگی بھی سگریٹ کی طرح ہی ہوتی ہے۔ آہستہ آہستہ جلتی اور سلگتی ہوئی اور آخر میں ایک کڑوے اور بےذائقہ کش کی طرح ختم ہو جاتی ہے۔ سعید چشتی کہنے لگا استاد جی زندگی صرف سگریٹ کے دھوئیں جتنی تلخ یا چائے کی آخری چسکی کی طرح پر لذت نہیں ہوتی اسے اچھے سے جینا سیکھو۔ زندگی کو سگریٹ کے دھوئیں میں........

© Daily Urdu (Blogs)