To Aap Zinda Hain
اگرآپ کو برطانوی راج دَور کے دُور افتادہ جنگلوں، جھاڑ جھنکاڑ سے اَٹے ویرانوں میں قائم قدیم ڈاک بنگلوں، ریسٹ ہاؤسوں اور کینال کالونیوں میں لبالب نہروں کے قرب میں واقع کوٹھیوں سے لگاؤ ہے، ایسی نہریں جن کے کناروں پر نیم، پیپل برگد اور جامن کے درخت ایستادہ ہوں، اُن کی ٹہنیاں سکون سے بہتے پانی میں جھکی ہیں، خود رولمبی گھاس ان پانیوں سے سیراب ہوتی ہواورجنگلی جھاڑیوں میں نیولے، سیسہ، چوہے، خرگوش اور لومڑ پِھرتے ہوں، ان چھتناور درختوں کی شاخوں میں گلہریاں اُچھلتی کودتی ہوں، ہُدہُد، فاختائیں، توتے، مینائیں، چڑیاں، اُلّو اور چمگادڑیں بسیرا کرتی ہوں، اونچی شاخوں پر چیلیں دم سادھے بیٹھی رہتی ہوں اور کوئل........
