menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aaj Ka Ustad Mutasir Kyun Nahi Karta?

21 0
04.06.2026

آج کا استاد متاثر کیوں نہیں کرتا؟

کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کے تعلیمی نظام اور بالخصوص اساتذہ کے معیار میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ استاد صرف ایک ملازم یا پیشہ ور فرد نہیں بلکہ نسلوں کا معمار ہوتا ہے۔ وہ بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں علم کی روشنی پیدا کرتا ہے، ان کی سوچ کو سمت دیتا ہے اور ان کے کردار کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی ہر کامیاب قوم نے اپنے اساتذہ کو غیر معمولی اہمیت دی ہے۔ جب استاد مضبوط، باصلاحیت اور باکردار ہو تو قوم مضبوط ہوتی ہے، لیکن جب استاد اپنی اصل ذمہ داریوں سے دور ہو جائے تو اس کے اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں۔

آج اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا ہمارے اساتذہ پہلے کی طرح طلبہ کو متاثر کر رہے ہیں تو جواب زیادہ حوصلہ افزا نظر نہیں آتا۔ بہت سے طلبہ اپنے اساتذہ کو صرف ایک مضمون پڑھانے والے فرد کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ ماضی میں استاد ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا تھا۔ طلبہ اس کی گفتگو، لباس، اندازِ فکر، کردار اور طرزِ زندگی سے متاثر ہوتے تھے۔ استاد کا احترام صرف اس کے علم کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی شخصیت کی وجہ سے بھی کیا جاتا تھا۔

ماضی کے اساتذہ پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پاس آج کی طرح جدید سہولیات، ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز، انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی، لیکن ان کے اندر خلوص، لگن اور طلبہ کے لیے حقیقی محبت موجود تھی۔ وہ اپنے شاگردوں کو صرف امتحان پاس کروانے کے لیے نہیں پڑھاتے تھے بلکہ ان کی زندگی سنوارنے کے لیے محنت کرتے........

© Daily Urdu (Blogs)