Qurbani Ka Ehteram, Magar Ehsan Nahi
قربانی کا احترام، مگر احسان نہیں
وطن کا دفاع ہر ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے لیے فوج جیسے ادارے قائم کیے جاتے ہیں۔ جو شخص فوج میں بھرتی ہوتا ہے، وہ یہ جانتے ہوئے اس پیشے کا انتخاب کرتا ہے کہ اس کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور اس راہ میں شہادت بھی ہو سکتی ہے۔ اگر وہ وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کرتا ہے تو اس کی قربانی یقیناً قابلِ احترام ہے اور پوری قوم اسے سلام پیش کرتی ہے۔ لیکن ایک سوال اپنی جگہ موجود ہے کیا اپنے فرض کی ادائیگی عوام پر احسان بن جاتی ہے؟
اگر یہی معیار ہو تو پھر ایک ڈاکٹر، جو وباؤں اور مہلک بیماریوں کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کا........
