menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dr. Jameel Jalibi Research Library

29 0
16.09.2026

ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری

ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کے بانی ڈاکٹر جمیل جالبی ہیں۔ جنھوں نے 14 اگست 2016ء کو "ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری" کا سنگِ بنیاد رکھا۔ سنگِ بنیاد کی تنصیب جامعہ کراچی میں محمود حُسین لائبریری کے ساتھ خالی قطعہ اراضی پر ہوئی۔ جمیل جالبی فاؤنڈیشن کے منصوبے نے تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کیے۔ یہ منصوبہ ڈاکٹر خاور جمیل اور خانوادہ جمیل جالبی کے تعاون سے پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ (1)

ڈاکٹر جمیل جالبی 12 جون 1929ء کو پیدا ہوئے اور 18 اپریل 2019ء کو انتقال ہوا۔ کتاب سے انھیں بچپن سے عشق تھا۔ انھوں نے کتابیں پڑھیں، لکھیں، تدوین و تالیف و ترجمہ ہیں۔ کتابوں کی ذخیرہ اندوزی کی۔ انھیں ترتیب دیا، ان کی فہرستیں مرتب کیں اور کروائیں، وہ کتاب خواں اور کتاب دوست تو تھے ہی ایک سلیقہ مند کتاب دار بھی رہے۔ کتاب لکھنے، تحقیق کرنے اور تصنیفی عمل کو آگے بڑھانے میں پیش پیش رہے۔ (2)

انھوں نے اشاریہ سازی کی، کتابیات، کیٹلاگ سازی کی، سوانحی کتابیات سازی اور نعت نگاری میں نئے سنگِ میل قائم کیے۔ فراہنگ اصطلاحات اور شخصی موضوعات پر سوانحی کتابیات مرتب کروا کر حوالہ جاتی ادب میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ (3)

ڈاکٹر جمیل جالبی کا ذاتی کتب خانہ ان کی سلیقہ مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریباً ایک لاکھ کے قریب اس علمی ذخیرہ میں کتب، رسائل، مخطوطات، نایاب کتب و رسائل، اصل مسودات، اعزازات، تصاویر، خطوط، ڈائریاں، تحقیقی مقالات، کتابوں کے پہلے ایڈیشن دستخط شدہ کتب اور دستاویزی فائلیں نیز خطوط کا ایک بیش بہا خزانہ ہے۔ (4)

جامعہ کراچی سے دلی لگاؤ کے باعث اس علمی و قومی ورثہ کو انھوں نے جامعہ کراچی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔ 14 اگست 2016ء کو ڈاکٹر محمود حُسین لائبریری کے پہلو میں اپنے ہاتھوں سے اس کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس کا نام "ڈاکٹر جمیل جالبی تحقیقی کتب خانہ" تجویز ہوا۔ (5)

سفید رنگ کی یہ خوب صورت عمارت جامعہ کراچی کے مرکزی کتب خانے "ڈاکٹر محمود حُسین لائبریری" کے پہلو میں واقع ہے۔ اس عمارت کے مکمل ہونے میں تین سال لگے یہ عمارت فنِ تعمیر کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ (6)

فرشی منزل پر ُّ "بیگم نسیم شاہین ہال"،  ڈاکٹر جمیل جالبی کی بیگم کے نام پر ہے۔ اس ہال میں ان کی ایک نادر تصویر آویزاں ہے۔ اس ہال میں سو نشستیں ہیں۔ اسٹیج پر گنجائش اس کے علاوہ ہے۔ یہ کھلی ہوئی روشن جگہ ہے جہاں ایک طرف فاؤنڈیشن کے صدر کا دفتر اور ان کے معاون کا کمرہ ہے۔ (7) ہال کی دوسری جانب طہارت خانے اور ایک مختصر سا باورچی خانہ ہے۔ جہاں مہمانوں کی خاطر تواضع کا سامان کیا جاتا ہے۔ اس ہال میں جدید تکنیکی آلات........

© Daily Urdu (Blogs)