Begani Shadi Mein Abdullah Deewana
بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ
حالیہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ اپنی تمام رنگا رنگ اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ دنیا کے کونے کونے میں بسے افراد اس کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ایسے ممالک جہاں یہ کھیل نہیں بھی کھیلا جاتا پھر بھی اس کھیل نے ان کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ اس سے یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ کھیل سے محبت کرنے والوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
فیفا ورلڈ کپ ہر چار سال بعد دنیا کو ایک ایسے سحر میں جکڑ لیتا ہے جس کی مثال کسی اور کھیل میں نہیں ملتی۔ اسٹیڈیمز کی چکا چوند، اربوں شائقین کا جنون اور میدان میں پسینہ بہاتے کھلاڑی یہ سب دیکھ کر جہاں دل خوش ہوتا ہے، وہیں ایک پاکستانی ہونے کے ناطے دل میں ایک کسک اور اداسی سی چھا جاتی ہے۔ سوال بھی ابھرتا ہے: "ہم اس کھیل میں سب سے اتنے پیچھے کیوں ہیں؟"
ایک ایسے ملک میں جہاں 24 کروڑ سے زائد کی آبادی ہے اور جس کا بیشتر حصہ جوان ہے، وہاں فٹبال جیسا مقبول ترین کھیل اس کو پس پشت کیوں ڈال دیا گیا؟ حالیہ ورلڈ کپ نے ایک بار پھر ہمیں آئینہ دکھایا ہے کہ دنیا کھیل کے اس میدان میں کہاں پہنچ چکی ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں۔
اگر ہم........
