menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shakal, Khalaa Aur Maani e Mujasama Sazi Ki Numaish

41 0
28.08.2026

شکل، خلا اور معنی مجسمہ سازی کی نمائش

جنوبی ایشیا میں مجسمہ سازی کی ابتدائی روایت مہرگڑھ کی تہذیب سے ملتی ہیں۔ مہرگڑھ، بلوچستان میں واقع ایک قدیم آثارِ قدیمہ کا مقام ہے جو جنوبی ایشیا کی ابتدائی زرعی بستیوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں سے ملنے والی مٹی کی انسانی اور حیوانی پیکر نما اشکال اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ قدیم انسان نہ صرف اپنے اردگرد کی دنیا کا مشاہدہ کرتا تھا بلکہ اسے مجسمہ سازی کے فن کی صورت بیاں بھی کرتا تھا۔ یہ ابتدائی پیکر مذہبی، ثقافتی یا روزمرہ زندگی سے متعلق تصورات کی نمائندگی کرتے_

مہرگڑھ کے بعد ہڑپہ کی تہذیب میں مجسمہ سازی میں مزید وسعت نظر آ تی ہے۔ موہنجودڑو اور ہڑپہ سے ملنے والی مٹی، پتھر اور دھات کی اشکال میں انسانی جسم، جانوروں اور مختلف علامتی صورتوں کو فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ موہنجودڑو سے ملنے والی مشہور کانسی کی "رقاصہ" اور مختلف مٹی کے پیکر اس دور کے فنکاروں کی مشاہداتی صلاحیت، تکنیکی مہارت اور انسانی جسم کی ساخت سے واقفیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

بعد کے ادوار میں جنوبی ایشیا میں مجسمہ سازی نے مختلف مذہبی، ثقافتی اور فنی روایات کے زیرِ اثر مزید ترقی کی۔ خصوصاً گندھارا فن نے انسانی پیکر کو ایک خاص حقیقت پسندانہ اور جمالیاتی انداز میں پیش کیا۔ بدھ مت سے وابستہ مجسموں میں انسانی جسم، چہرے کے تاثرات، لباس کی تہیں اور جسمانی حرکات کو بڑی مہارت سے دکھایا گیا۔ موریہ، گپتا اور دیگر ادوار میں بھی مجسمہ سازی نے مذہبی اور ثقافتی اظہار میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح مجسمہ سازی جنوبی ایشیا کی تہذیبی تاریخ اور بصری........

© Daily Urdu (Blogs)