menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Molana Ko Sanjeeda Lete Hue Unki Salahiyaton Ko Qaumi Tawanai Banaya Jaye

16 0
yesterday

مولانا کو سنجیدہ لیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو قومی توانائی بنایا جائے

پاکستان ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے جسے کلمہِ طیبہ کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آنے کا تاریخی شرف حاصل ہے۔ اگرچہ ہمارے مذہبی حلقوں میں فکری اور مسلکی اختلافات فرقہ واریت کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جس سے ملکی و عالمی سطح پر پاکستان کے مذہبی تشخص کو نقصان پہنچا ہے، مگر اس کے باوجود عوام کے دلوں میں اسلام کی محبت ہماری سیاست کی روح ہے۔ پاکستان کی سیاسی قیادت ہر دور میں اس قومی و ثقافتی فضا سے متاثر رہی ہے۔

مارشل لا کے ادوار ہوں یا جمہوریت کی بہاریں، ملکی سیاست پر مذہبی اثرات ایک حقیقت رہے ہیں۔ اس کا بنیادی سبب ہمارا آئین اور ثقافت ہے، جن کی رو سے قرآن و سنت ہمارے سیاسی و قانونی نظام کی اساس ہیں اور عالمی برادری میں ہماری شناخت کا ذریعہ بھی۔

ہماری دفاعی پالیسیوں سے لے کر فلاحی اور قومی ترقی کے منصوبوں تک، مذہبی حلقوں کا ایک اہم اور نمایاں کردار رہا ہے۔ اگرچہ ملک میں نظامِ تعلیم کی تفریق ایک المیہ ہے، مگر اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ آبادی کے ایک بہت بڑے طبقے کی فکری و اخلاقی تربیت روایتی مذہبی اداروں (مدارس) کے مرہونِ منت ہے۔

اس مذہبی فکر کی نمائندگی ہر دور میں کسی نہ کسی صورت ہماری پارلیمان کا حصہ رہی ہے۔ اس فکر کو سیاسی قیادت فراہم کرنے کے لیے ریاستی اور عوامی........

© Daily Urdu (Blogs)