menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Professor Safia Akram, Aik Sinf e Aahan Khatoon

39 0
28.03.2026

پروفیسر صفیہ اکرم، ایک صنف آہن خاتون

"مردآہن" اور "صنف آہن" کا استعمال اتنا عام بنا دیا گیا ہے کہ ہر مرد و خاتون کی اگر تعریف کرنی پڑے تو لمحہ بھر میں یہ القابات دے دئیے جاتے ہیں۔ ان کی شخصیات ان القابات کی مصداق ہیں یا نہیں۔۔ یہ ادراک کوئی حقیقی انداز میں نہیں کرتا۔۔ اب جس کے پاس وسائل بھی وافر ہوں۔۔ سماجی روابط بھی کثیر ہوں۔۔ خاندانی منصب بھی عمدہ ہو۔۔ سفر میں مشکلات و مصائب بھی نہ ہوں اور پھر وہ کوئی "غیر معمولی" کام کر گزرے تو اچنبھے کی بات نہیں۔۔ لیکن اگر صلاحتیں تو ہوں۔۔ سماجی تعلقات ناپید ہوں۔۔ خاندانی اعتبار سے بھی نا آشنائی ہو اور کام کرنے کے راستے میں ڈھیر سارے مسائل ہوں۔۔ رکاوٹیں ہوں بلکہ ناکام کرنے کے لئے "روڑے اٹکائے جاتے ہوں لیکن پھر بھی" عزم مصمم"، "قوت ارادی "اور "جذبہ ایمانی" سے کوئی فرد ڈٹ بھی جاتا ہے اور غیر معمولی کام بھی کر گزرتا ہے تو وہ بلاشبہ "مرد آہن" اور "صنف آہن" بن جاتا ہے۔۔ ایسا ہی ایک جانا پہچانا نام پروفیسر صفیہ اکرم صاحبہ کا ہے جو نہ صرف علمی حلقوں میں" شہرت تامہ" رکھتی ہیں بلکہ عوامی حلقوں میں بھی جانی جاتی ہیں۔۔

میری ان سے شناسائی سن 88 اور 92 کے درمیان ہوئی جب میں چھٹی یا ساتوں کلاس کا طالب علم رہا اور گولڈن سپیروز سکول سی فور میرپور زیر تعلیم تھا اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مختلف ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہا۔ اس وقت میں تلاوت و نعت میں بھی حصہ لیتا، ترانے و قوالیاں بھی گاتا۔۔ ٹیبلو و نظموں پر پرفارمنس بھی میری زندگی کا حصہ رہیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھی اول تو نہیں دوسرا تیسرا انعام حصے میں ضرور آتا۔۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ صفیہ اکرم صاحبہ تھیں۔۔ شعور اتنا پختہ تو نہیں تھا لیکن گفتگو و انداز سے کسی........

© Daily Urdu (Blogs)