Mujra Aik Latt, Mujra Aik Lazzat
ہمارے معاشرے میں کچھ رسمیں وقت کے ساتھ اس قدر معمول بن جاتی ہیں کہ ان پر سوال اٹھانا معیوب سمجھا جانے لگتا ہے۔ مجرا بھی انہی میں سے ایک ہے۔ بظاہر یہ تفریح، روایت یا وقتی دل لگی کے نام پر قبول کیا جاتا ہے، مگر اس کے پسِ پردہ ایک ایسی لت اور ایسی لذت کارفرما ہے جو فرد کے شعور، معیشت اور اخلاقی توازن، تینوں کو خاموشی سے متاثر کرتی ہے۔ سوال یہ نہیں ہے کہ مجرا کیوں ہے، اصل سوال یہ ہے کہ ہم اس کے عادی کیوں ہو گئے ہیں؟
مجرا اپنی ساخت میں صرف رقص نہیں، بلکہ طاقت، دولت اور توجہ کی نمائش ہے۔ جہاں ایک طرف سُر اور ساز کی آڑ میں جسمانی حرکات کو مرکزِ نگاہ بنایا جاتا ہے، وہیں دوسری طرف........
