menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Cinema Aur Hamari Wahan Dekhi Filmein

14 21
31.01.2026

کراچی کی رونقیں پورے ملک میں قابل مثال تھیں۔ بیرون ملک سے سیاح جوق در جوق کراچی کھنچے چلے آتے۔ گورے جو اب صرف انگریزی فلموں میں دکھتے ہیں، پہلے کراچی میں روڈوں پر نظر آتے۔ کراچی روشنیوں کا شہر تھا۔ یہاں کی راتیں جاگتیں۔ ایک طرف ہوٹلوں میں لذت کے چٹخارے ہوتے تو دوسری طرف رات 12 بجے چھوٹنے والے سینما کے شوز کے جھنڈ بے فکری سے فلموں پر خوش گپیوں کے ساتھ تبصرہ کرتے جا رہے ہوتے۔

دور کے لوگ سواری کی تلاش میں اور قریبی علاقوں کے رہائشی پیدل گھروں کی راہ لیتے۔ راستے میں ہوٹل مل جاتا تو گرم گرم چائے کی چسکیاں لے کر فلم کا مزا اور دو بالا کرتے۔ چوری چکاری، چھینا جھپٹی کا کوئی تصور نہ تھا۔ بدمعاشی چھری بازی اور جرائم کی حد جیب تراشی تک تھی۔ رات کے سناٹے میں ڈر تھا تو کتوں کا۔ وہ بھی جانتے تھے کہ ہم اندھیرے کے راجہ ہیں۔ اس لیے خوب دوڑیں لگواتے لیکن شرافت ان میں بھی تھی۔ کبھی یہ نہیں سنا کہ انہوں نے کسی کو کاٹا۔

یادوں کی لیلی کا ذکر کرو تو بیچ میں ہیر آ ٹپکتی ہے۔ ایک کونے پر دوپٹہ اوڑھے صاحباں اشاروں اشاروں میں اپنی طرف بلا رہی ہوتی ہے۔ سسی الگ ناراض ناراض کھڑی ہوتی ہے۔ مضمون اولڈ کراچی کے سینما گھروں پر ہے اور بات رات کے کتوں پر آ کر رکی گئی۔ چلیں واپس سینما سینما ہو جائے۔

1950 سے 1980 تک کراچی کی ادبی، سماجی، معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا لیکن پھر اس شہر کو نظر لگی۔ زندگی مدھم ہوگئی، خوف کی چادر اوڑھ کر ایک کونے میں بیٹھ گئی۔ اب گرمی، سردی، خزاں، بہار سب اجاڑ تھے۔ ایسے میں سنیما کون جاتا؟ اس سے قبل اس وقت کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث فلمیں روبہ زوال تھیں۔ 1977 میں کرفیو کے دنوں میں رنچھوڑ لائن میں رات کو وی سی آر پر بھارتی فلمیں دکھانے کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔ عام پبلک تک وی سی آر کی دسترس نہ تھی۔

1980 تک شہر میں 136 سینما گھر تھے۔ شہر کے مرکز صدر سمیت اولڈ کراچی کے علاقے، فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی، ناظم آباد، لانڈھی شاہراہ فیصل، قائد آباد حتی کہ پاک نیوی کے بیسز میں سینما گھر تھے۔ راشد منہاس روڈ پر ڈرائیون شہر کا واحد سینما تھا کہ جہاں لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فلم دیکھا کرتے تھے۔ آج کا میلینیئم شاپنگ مال اور دیگر شاپنگ سینٹرز اسی جگہ پر واقع ہیں........

© Daily Urdu (Blogs)