menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Chand Lamho Ki One Wheeling, Poori Umar Ka Matam

30 0
12.08.2026

چند لمحوں کی ون ویلنگ، پوری عمر کا ماتم

لاہور کی سڑکیں ان دنوں ایک بار پھر ایک خطرناک منظر کی گواہ بن رہی ہیں۔ موٹر سائیکل کے اگلے پہیے کو ہوا میں اٹھائے، نوجوانوں کے قافلے سڑکوں پر دوڑتے ہیں، اردگرد کھڑے لوگ موبائل فون نکال کر ویڈیو بناتے ہیں، دوست تالیاں بجاتے ہیں اور چند لمحوں کی یہ "بہادری" سوشل میڈیا پر پہنچنے کے بعد کسی کے لیے شہرت بن جاتی ہے۔ مگر کبھی کبھی یہی چند لمحے کسی گھر کا چراغ بجھا دیتے ہیں۔

اگست کو لاہور کے کینال روڈ، اچھرہ سے ایف سی پل کے قریب ون ویلنگ کے دوران 24 سالہ نوجوان ابرار جاں بحق ہوگیا۔ خبر کے مطابق وہ ایک ایسے گروپ کا حصہ تھا جو خطرناک انداز میں ون ویلنگ کر رہا تھا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ حادثے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ٹریفک پولیس اسی گروپ کے خلاف کارروائی بھی کر چکی تھی، ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، مگر باقی افراد فرار ہوگئے۔ بعدازاں دوبارہ ون ویلنگ کی گئی اور ابرار کی زندگی ختم ہوگئی۔

یہ واقعہ صرف ایک نوجوان کی موت نہیں۔ یہ ایک ماں کے خواب کی موت ہے۔ یہ ایک باپ کی امید کا جنازہ ہے۔ یہ بہن بھائیوں کے لیے زندگی بھر کا ایسا خلا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی اور سب سے بڑھ کر یہ ہمارے اجتماعی رویے پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ آخر ہم کب سمجھیں گے کہ ون ویلنگ کھیل نہیں، موت سے کھیل ہے؟

ایک پہیہ ہوا میں، پورا خاندان زمین پر

ون ویلنگ کرنے والا نوجوان شاید اس لمحے خود کو بہادر سمجھتا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ وہ دوسروں سے مختلف ہے، اس میں ہمت ہے، وہ موٹر سائیکل کو قابو میں رکھ سکتا ہے اور حادثہ صرف دوسروں کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن موت کسی عمر، کسی........

© Daily Urdu (Blogs)