Kitab Tehzebon Ki Maa: Naqoosh e Sahaba (21)
کتاب تہذیبوں کی ماں: نقوشِ صحابہؓ (21)
اسلامی تاریخ کے افق پر اگر کوئی عہد اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ درخشاں نظر آتا ہے تو وہ عہدِ صحابہؓ ہے، وہ زمانہ جب انسانیت نے اپنی آنکھوں سے اخلاق، ایثار، وفا اور محبت کے وہ مناظر دیکھے جن کی مثال رہتی دنیا تک نہیں دی جا سکتی۔ زیرِ نظر کتاب "نقوشِ صحابہؓ" اسی روشن عہد کی یادگار ہے، ایک ایسا دل آویز مجموعہ جس میں پاک دل اور پاک باز انسانوں کی عنبر فشاں سیرتیں سمو دی گئی ہیں۔ یہ محض ایک کتاب نہیں بلکہ ایک زندہ تجربہ ہے، ایک روحانی سفر ہے، جہاں قاری قدم قدم پر ان نفوسِ قدسیہ کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے جنہوں نے براہِ راست حضور نبی کریم ﷺ کے جمالِ جہاں آرا کا مشاہدہ کیا۔ یہ کتاب ترجمہ بھی ہے اور ترجمانی بھی، الفاظ کی سطح پر بھی اور احساسات کی سطح پر بھی اور یہی اس کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ یہ محض واقعات نہیں سناتی بلکہ دلوں کو چھو لیتی ہے۔
اس کتاب کی خاص بات اس کا تنوع ہے۔ گلہائے رنگ رنگ کی طرح ہر سیرت اپنے اندر ایک الگ خوشبو رکھتی ہے۔ کہیں حضرت ابوبکر صدیقؓ کی بے مثال وفاداری ہے، کہیں حضرت عمر فاروقؓ کا عدل........
