Aalmi Adam Ke 100 Azeem Novel
عالمی ادب کے سو عظیم ناول
کتابوں کی دنیا میں بعض فہرستیں محض فہرستیں نہیں ہوتیں بلکہ پوری تہذیب کے ادبی شعور کا آئینہ بن جاتی ہیں۔ چند برس قبل برطانیہ کے معروف اخبار گارڈین نے ایک ایسا ہی دلچسپ اور اہم ادبی سروے شائع کیا جس میں تقریباً ایک سو بہتر ناول نگاروں، نقادوں، ادیبوں اور ادبی شخصیات سے ان کے پسندیدہ ناولوں کے بارے میں رائے طلب کی گئی۔ ان آراء کی بنیاد پر دنیا کے سو عظیم ترین ناولوں کی ایک فہرست مرتب کی گئی۔ اس فہرست کی اہمیت صرف اس لیے نہیں کہ اس میں مختلف زبانوں اور ملکوں کے شاہکار ناول شامل ہیں بلکہ اس لیے بھی کہ یہ جدید عالمی ادبی ذوق اور تنقیدی شعور کی نمائندگی کرتی ہے۔
اس فہرست میں جارج ایلیٹ کا "مڈل مارچ" سرفہرست ہے جبکہ ٹونی موریسن کا "دلاری"، جیمز جوائس کا "یولیسس"، ورجینیا وولف کا "لائٹ ہاؤس کی سیر"، مارسل پروست کا "وقتِ گزشتہ کی تلاش"، لیو ٹالسٹائی کا "آنا کریننا" اور "جنگ اور امن"، شارلٹ برونٹے کا "جین ائیر" اور جین آسٹن کا "تکبر و تعصب" جیسے لازوال ناول بھی اس میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ یہ فہرست محض مغربی ادب کی نمائندہ نہیں بلکہ اس میں افریقی، لاطینی امریکی، ایشیائی اور مشرقی یورپی ادب کے متعدد شاہکار بھی شامل ہیں۔
اردو کے سنجیدہ قارئین کے لیے اس فہرست کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں شامل کئی عظیم ناول اردو زبان میں منتقل ہو چکے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک........
