menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zalalat Ki Ajab Dastan

30 0
15.09.2026

ذلالت کی یہ داستان سنانے کا کوئی ارادہ تو نہیں تھا لیکن بہت سارے دوستوں نے پوچھا ہے کہ ہمیں فیسبک سے پیسے مل گئے یا نہیں اور ملے تو کتنے ملے۔ اس لیے سوچا یہ کہانی بھی سنا ہی دوں تاکہ آپ ہماری غلطیوں سے سیکھ سکیں اور ذلالت سے بچ سکیں۔

ایک ڈیڑھ برس پہلے ہمیں بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی ضرورت تب محسوس ہوئی جب بیرون ملک مقیم پاکستانی کروشیے کسٹمرز نے پاکستان میں مقیم اپنی بیوی محبوبہ یا بہن بچوں کے لیے کچھ بنوایا اور ادائیگی کے لیے ہم سے اکاونٹ نمبر طلب کیا۔

پاکستان میں تو جازکیش سے آسانی سے ادائیگی ہو جاتی ہے لیکن باہر والوں سے معاوضہ وصول کرنا بغیر بینک اکاؤنٹ کے مشکل تھا۔ وہ لوگ پہلے پاکستان میں کسی کو رقم بھیجتے پھر وہ ہمیں جازکیش سے رقم بھیجتے یا پھر ویسٹرن یونین سے رقم آتی اور ہر بار وصولی کے لیے بینک جانا پڑتا۔

ہم نے سب سے پہلے پاکستان میں موجود مختلف بینکوں سے متعلق معلومات حاصل کیں اور پھر HBL میں اکاونٹ کھلوانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی ویب سائٹ اور ایپ پر گھر بیٹھے اکاؤنٹ بنانے کی سہولت بھی میسر تھی لیکن بہت کوشش کے باوجود اونلائن اکاؤنٹ نہ کھل سکا کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی مسئلہ آ جاتا۔ دوسرا انتخاب UBL تھا۔ ان کی ویب سائٹ اور ایپ سے بھی اکاؤنٹ اوپن کرنا چاہا لیکن یہاں بھی کوئی نہ کوئی ایرر آ جاتا۔ بعد میں یو بی ایل آفیسر سے اس مسئلے کی شکایت کی تو انہوں نے بتایا اکاؤنٹ ہمیشہ بینک سے ہی کھلوانا چاہیے ورنہ کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہی ہے۔ یا تو اونلائن بینک کھلوانے کا آپشن ہی نہ دیں یا پھر اسے آسان اور فعال بنائیں۔

خیر ایک سال بعد فیسبک کانٹینٹ مونیٹائزیشن مل گئی تو فیسبک کے ساتھ بینک اکاؤنٹ لنک کرنے کی ضرورت تھی تو اس بار ہم ایچ بی ایل کی مین برانچ چلے گئے تاکہ اکاؤنٹ کھلوا لیں۔ وہاں ہمیں بتایا گیا کہ آپ کا نادرا میں ریکارڈ ہی نہیں ہے۔ ہم سامنے تھے شناختی کارڈ ہاتھ میں تھا ایک پل کے لیے تو لگا شاید ہم کسی دوسرے دیس کے جاسوس ہیں جو جعلی کارڈ لیے بینک میں اکاونٹ کھلوانے چلے آئے ہیں۔ وہاں سے نامراد ہو کر ہم یو بی ایل کی غلہ منڈی والی برانچ چلے گئے وہاں دوسری منزل پر ایک میڈم سے ملاقات ہوئی انہیں ہم نے واضح طور پر بتایا کہ ہمیں بیرون ملک سے رقم وصول کرنے اور سوشل میڈیا کے ساتھ لنک کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ چاہیے۔ بائیو میٹرک ویریفکیشن اور دستاویزات کی نقول و دستخط لینے کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ چوبیس گھنٹے بعد آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیو ہو جائے گا۔

چوبیس گھنٹے کیا سات دن گزر گئے لیکن ہمیں بینک کی طرف سے کوئی ای میل نہ آئی ہمارا خیال تھا ہمیں ویلکم ای میل میں ہمارا یوزر آئی ڈی وغیرہ بھیجا جائے گا۔ سات دن بعد دوبارہ بینک گئے اور میڈم سے ملے تو انہوں نے چیک کرکے بتایا آپ کا اکاؤنٹ........

© Daily Urdu (Blogs)