menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mitti De Baway

29 0
12.10.2026

"مٹی دے باوے" آجکل ٹاپک اف دا ٹاؤن بنا ہوا ہے۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا کہ میں اتوار کو دیکھوں گا تو اتفاقاََ ہفتے کی شام کو ہی فرصت مل گئی اور اب تک نشر ہونے والی چھ اقساط ایک ہی نشست میں دیکھ ڈالیں۔ بلاشبہ ایک بہترین اور کمال کا ڈرامہ ہے جو تیس چالیس سال پہلے والی روایات اور عشق معشوقی کے چلن کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ کس طرح ماسی پھاتاں جیسی خواتین اس وقت ہر گاؤں میں موجود ہوتی تھیں جو چند روپوں یا تحفے تحائف کے عوض دو عاشقان کے درمیان سہولت کاری کرتی تھیں۔

بلاشبہ پھاتاں کے عمدہ ڈائیلاگز نے کردار میں جان ڈال دی۔ ویسے بھی جب فائزہ افتخار کی قلم اور سید وجاہت حسین کی ہدایت کاری کا امتزاج اسکرین پر آتا ہے تو ناظرین کو "مٹی دے باوے" جیسی ایک ایسی منفرد کہانی دیکھنے کو ملتی ہے جس کی ابتدائی چھ اقساط نے ٹی وی اسکرینز پر دھوم مچا رکھی ہے۔ پنجاب دھرتی کی کچی مٹی کی خوشبو، طبقاتی کشمکش اور انتقام کی لپیٹ میں لی گئی یہ........

© Daily Urdu (Blogs)