Aik Aur Kitab, Hargiz Nahi
ایک اور کتاب، ہرگز نہیں
سال 2013 سے لے کر 2024 تک کی بات ہے جب ہم بھی روزمرہ کے سماجی، معاشی اور حالاتِ حاضرہ کے مسئلوں پر قلم گھسیٹا کرتے تھے اور مختلف اخبارات و ویب سائٹس میں ہمارے کالم اور آرٹیکلز باقاعدگی سے چھپا کرتے تھے۔ تحریریں سنبھال کر رکھی جاتیں اور آخر کار دوستوں کے محبت بھرے اصرار پر بالآخر ایک دن قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے تقریب رونمائی کے بعد "قلم کٹہرا" کے نام سے کتاب بھی مارکیٹ میں آ گئی تاکہ ایسی باتیں جن کی شیلف لائف لمبی ہو، وہ ورق کی صورت محفوظ رہ سکیں۔
اس تقریب میں ملک کے نامور مصنفین اور شعبہ ادب سے تعلق رکھنے والی معتبر شخصیات نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کتاب کو دوستوں نے بہت پذیرائی بخشی جس کیلئے بیحد شکرگزار ہوں۔ اب صورتِ حال یہ ہے کہ گزشتہ دو سال کی بکھری تحریروں کو دیکھ کر کچھ دوستوں نے پھر پرانے زخم ہرے کر دیے ہیں اور روز مشورہ دیتے ہیں کہ ایک اور کتاب ہو جائے لیکن بندہ ناچیز ذرا سوچ میں پڑ گیا ہے کیونکہ........
